آم کا اسکوائش

AchiSite.COM

schedule
2013-07-26 | 11:23h
update
2013-10-14 | 13:11h
person
www.achisite.com
domain
www.achisite.com

You Are Here: Home » Drink Recipes » آم کا اسکوائش

آم کا اسکوائش

Posted on Mudaber Qureshi+ on July 26, 2013 // Leave Your CommentAMP

 

 

 


آم کا اسکوائش

 

 

 

اشیاء:
آم(رس دار چوسنے والے) ساڑھے تین کلو
پانی آدھ کلو
چینی آدھ کلو
ٹارٹرک ایسڈ آدھ اونس
میٹھا زرد رنگ آدھ تولہ
پوٹاشیم میٹابائی سلفائٹ ایک گرام
ترکیب:
آموں کو اچھی طرح دھو لیں اور ہاتھوں سے کچل کر ان کا رس نکال لیں اور باریک کپڑے میں چھان کر رکھ لیں۔ یہ رس وزن میں دس چھٹانک ہونا چاہیے۔ کسی کھلے منہ کے برتن میں آدھا کلو پانی میں چینی حل کر لیں اور اس میں ٹارٹرک ایسڈ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ تھوڑی دیر آنچ پر رکھ دیں۔ ٹارٹرک ایسڈ فوراً حل ہو جائے گا۔ نیچے اتار کر رکھ لیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو کپڑے میں اس کو چھان لیں اور آم کا رس اس میں ملا دیں۔ ساتھ ہی پوٹاشیم میٹابائی سلفائٹ بھی اس میں اچھی طرح ملا دیں۔ رنگ بھی تھوڑے سے پانی میں مل کر کے ملا دیں۔ ان سب اشیاء کو چمچے سے اس قدر ہلائیں کہ سب کچھ یک جان ہو جائے۔ اس رس کو بوٹلوں میں بھر لیں اور مالٹے کے اسکوائش کی طرح دیگچے میں رکھ کر پکا لیں۔ آم کا نہایت عمدہ اسکوائش تیار ہے۔

Advertisement

 

 

 

 

 

Mango squash recipe


Advertisement

Imprint
Responsible for the content:
www.achisite.com
Privacy & Terms of Use:
amp-cloud.de/datenschutz
Mobile website via:
AMP Website Builder
Last AMPHTML update:
28.04.2024 - 13:57:55
Privacy-Data & cookie usage: