Visa Interview Questions and Answers For Uk

AchiSite.COM

schedule
2013-09-18 | 23:06h
update
2014-04-03 | 09:58h
person
www.achisite.com
domain
www.achisite.com

You Are Here: Home » United Kingdom » Visa Interview Questions and Answers For Uk in Urdu

Visa Interview Questions and Answers For Uk in Urdu

Posted on Mudaber Qureshi+ on September 18, 2013 // Leave Your CommentAMP

 

 

 


ويزاانٹرويو جنرل

ويزا درخواست جمع کرانے کے بعد حصول ويزا کے ليے انٹرويو بہت اہم ہوتا ہے. ياد رکھيں کہ زيادہ تر ويزا افسران پاکستاني اميدواروں کے بارے ميں مثبت رائے نہيں رکھتے. ان کے خيال ميں اکثر پاکستاني شہريوں کي درخواستيں حقيقت پر مبني نہيں ہوتيں. ان کے مطابق يہ راست گوئي سے کام نہيں ليتے يا پھردستاويزات جعلي ہوتي ہيں. علاوہ ازيں ايسي مثاليں بھي سامنے ہيں کہ بہت سے لوگ جن کو سفارتخانے ويزا ديتے ہيں وہ مقررہ مدت کے اندر واپس نہيں آتے اور غير قانوني طور پر مقيم ہوجاتے ہيں يا پھر قانوني سقم کا سہارہ ليتے ہوئے کاغذي شادي اور سياسي پناہ جيسے حربے استعمال کرکے اپني واپسي کو مؤخر کرتے رہتے ہيں. اسي طرح سے کئي طلباء و طالبات تعليم کا ويزا لے کر وہاں مقيم ہوجاتے ہيں ليکن اصل مقصد سے ہٹ کر روزگار شروع کرديتے ہيں اور ايسا کرنے ميں مجبوري کي بجائے ان کي نيت کا عمل دخل زيادہ ہوتا ہے. لہذا ويزا حکام نہايت بارک بيني سے ويزا درخواستوں کا جائزہ ليتے ہيں اور معمولي سے شک کي صورت ميں بھي اپنے صوابديدي اختيارات کو استعمال کرتے ہوئے ويزا درخواست مسترد کرديتے ہيں. لہذا کسي بھي درخواست گزار کے ليے ضروري ہے کہ وہ ويزا افسر کو يہ يقين دلا سکے کہ وہ ويزا لينے کا مکمل طور پر اہل ہے. اگر وہ سيرو تفريح کے ليے جانا چاہتا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ وہ کن مقامات کو ديکھنے کا خواہشمند ہے. اگر کاروبار کا ارادہ ہے تو متعلقہ کاروبار کي پوري معلومات ہوني چاہئيں. تعليم کے خواہشمند افراد کو انگريزي زبان پر کم اذ کم مطلوبہ حد تک عبور حاصل ہونا چاہئے. تعليمي و رہائشي اخراجات کے ليے مالي استعداد اور بنيادي تعليمي سطح کا حامل ہونا بھي ضروري ہے. ويزا افسر درخواست کے ہر پہلو کو مد نظر رکھہ کر ہي فيصلہ کرتا ہے اور اگر اس کو يقين ہوجائے کہ اميدار نيک نيت ہے’ مقررہ مدت سے زاءد قيام کا ارادہ نہيں رکھتا اور سارے شواہد يہ ظاہر کرتے ہيں کہ واپس لوٹ آئے گا تو اسے ويزا دينے ميں کوئي تامل نہيں ہوتا. آپ سے اس قسم کے سولات پوچھے جاسکتے ہيں.
B      آپ کي وہاں لاٹري نکل آئي تو کيا کريں گےÏ
B      آگر کوئي اچھي ملازمت مل جاتي ہے يا کوئي خوبصورت خاتون شادي کي پيشکش کرتي ہے تو آپ کيا کرينگےÏ
ايسے سوالات کا مقصد آپ کے پوشيدہ ارادہ کو بھانپنا ہوتا ہے. اگر آپ جواب ميں کہہ ديں گے کہ ميں ملازمت اختيار کرلوں گا يا خاتون سے شادي کرلوں گا تو يہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا وہاں رک جانے کا ارادہ ہے لہذا آپ کي درخواست مسترد کردي جائے گي. اس لئے آپ کے ليے ازحد ضروري ہے کہ آپ انٹرويو کي پوري تياري کريں. اکثر لوگوں کو يہ شکايت ہوتي ہے کہ ويزا افسر نے ان سے کوئي سوال نہيں پوچھا اور نہ ہي کسي کاغذ پر نظر ڈالي اور ان کو ويزا دينے سے انکار کرديا. يہ محض ايک غلط فہمي ہے وگرنہ ويزا افسر اپنے کام ميں پوري مہارت رکھتے ہيں اور اپنے کام کي انہيں پوري تربيت دي جاتي ہے. اپنے وسيع تجربہ کي بنياد پر ويزا افسران کسي اميدوار کا پہلي نظر ميں ہي جائزہ لے ليتے ہيں اور يہ بھي جان جاتے ہيں کہ درخواست ميں يا ديگر کاغذات ميں دي گئي اطلاعات درست ہيں يا اس کے برعکس. بعض معاملات ميں ان کا علم مقامي لوگوں سے زيادہ اور تازہ ہوتا ہے.
انٹرويو کي زيادہ سے زيادہ تياري کرليں تو کاميابي کے امکانات روشن ہوجاتے ہيں’ انٹرويو کي تياري کے يہ مراحل ہوسکتے ہيں.
B      ويزا افسر کے خدشات کا جائزہ ليں اور ان کو دور کرنے کے ليے ٹھوس دلائل تيار کريں.
B      متوقع سوالات اور ان کے جوابات کي فہرست بناليں.
B         درخواست کے ہمراہ ديئے گئے کاغذات مثلا آپ کے روزگار کا ثبوت’ بنک سٹيٹمنٹ اور انکم ٹيکس ريکارڈ ميں کسي قسم کي جعل سازي نہيں ہوني چاہئے. تمام کاغذات ايک فولڈر ميں رکھيں تاکہ ويزا افسر کو پيش کرتے وقت آپ کو آساني رہے.
B      انٹرويو کے وقت گھبراہٹ طاري نہ ہونے ديں اور پراعتماد رہيں’ ويزا افسر سے مسکرا کر مليں اور اس کي آنکھوں ميں آنکھيں ڈال کر بات کريں.
B      وقت کي پابندي کا خيال رکھيں.
B      لباس کے معاملے ميں احتياط برتيں’ يہ آپ کے پيشے اور اصل شخصيت کے مطابق ہونا چاہئے.
B      آپ کا جواب مختصر’ شفاف اور برمحل ہونا چاہئے . ايسا جواب دينے سے گريز کريں جو غير ضروري ہو. طويل اور غير متعلق جواب دينے ميں آپ ايسي تفصيل بھي بيان کرسکتے ہيں جو آپ کي درخواست کے خارج ہونے کے باعث بن سکتي ہے.
B      انٹرويو کے دوران تحمل اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کريں’ ويزا افسر سے تکرار نہ کريں.
B      بات چيت کے دوران شائستگي کے پہلو کا خيال رکھيں اگر ويزا افسر کا لہجہ قدرے درست بھي ہے تو آپ ايسا نہ کريں
B      اگر کوئي سوال سمجھہ نہيں آتا تو بلا جھجھک اس کي وضاحت مانگ ليں.
B      کاغذات کي تياري ميں انٹرويو کے دوران ديانت داري اور راست بازي سے کام ليں.
B      کسي بھي سوال کے جواب ميں آپ کو تحريري ثبوت پيش کرنے کے ليے ہروقت تيار رہنا چاہئے. مثلا اگر ويزا افسر پوچھے کہ آپ کيا کام کرتے ہيں تو ملازمت کي صورت ميں محکمانہ چٹھي اور کاروبار کي صورت ميں رجسٹريشن سرٹيفيکيٹ يا کوئي اور دستاويز آپ کے جواب کي تصديق کرے.
B          درخواست ويزا ميں درج کي گئي معلومات کے دوران انٹرويو کہي گئي سب باتوں کا بذريعہ کمپيوٹر اندراج رکھا جاتا ہے. اگر آپ کو ايک بار ويزا نہيں مل سکا تو دوسري بار درخواست ديتے وقت آپ کا سابقہ ريکارڈ بھي زير غور آئے گا اور کسي بھي قسم کے تضاد کي صورت ميں آپ کي درخواست کے دوبارہ مسترد ہونے کے امکانات اور زيادہ ہوجائيں گے.
B      آپ کي ظاہري حالت آپ کي شناخت کي غماز ہوني چاہئے. اگر آپ ايک طالب علم ہيں تو آپ کو طالب علم کي طرح نظر بھي آنا چاہئے. اگر کسي محکمہ کے ملاذم ہيں تو اپنے عہدہ کي مناسبت سے آپ کو ايسا نظر بھي آنا چاہئے.
B      انٹرويو کے دوران تمام آداب ملحوظ خاطر رہنے چاہئيں.
B          درخواست ويزا کے ساتھہ مہيا کي گئي دستاويزات کا بغور معائنہ کريں اور يقين کريں کہ کوئي کاغذ کم نہيں ہے. تمام دستاويزات کسي مناسب فولڈر ميں رکھيں. بے ترتيبي سے رکھے گئے کاغذات تاثر کم کرديتے ہيں.

Advertisement

Visa Interview Questions & Answers For Uk in Urdu

 
Skilled Immigration To Uk From PakistanAMP


Tags: uk visa answers question in urdu, uk visa interview, uk visa interview in urdu, uk visa interview information in urdu
Advertisement

Imprint
Responsible for the content:
www.achisite.com
Privacy & Terms of Use:
amp-cloud.de/datenschutz
Mobile website via:
AMP Website Builder
Last AMPHTML update:
30.04.2024 - 14:55:09
Privacy-Data & cookie usage: