دمہ

سانس کی بیماریاں | AchiSite.COM

schedule
2013-08-08 | 14:13h
update
2013-10-14 | 12:53h
person
www.achisite.com
domain
www.achisite.com

You Are Here: Home » Asthma » دمہ – سانس کی بیماریاں

دمہ – سانس کی بیماریاں

Posted on Mudaber Qureshi+ on August 8, 2013 // Leave Your CommentAMP

 

 

 


دمہ – سانس کی بیماریاں

Yoga For Asthma

 

 

Yoga For Ashtma

دمہ ایک جان لیوا مرض ہے جس میں سب سے بڑی تکلیف سانس کا رکنا ہے۔ مریض کا سانس رکنا نظام تنفس میں خرابی اور سانس کی نالیوں میں تشنج کی وجہ سے ہوتا ہے اس مرض کی سب سے بڑی علامت سانس لینے میں تکلیف ہےہوا خارج ہوتے وقت دباؤ پڑتا ہے، اور دمہ کے مریض کو سانس لیتے وقت سیٹیوں کی آواز سنائی دیتی ہے اور مریض سانس لینے کی سخت کوشش کرتا ہےاور بیماری شدید ہونے کی صورت میں زندگی تکلیف دہ بن جاتی ہے، میڈیکل کی اصطلاحات میں دمہ کی شدید حالت کو ایمفینرما کہتے ہیں۔
دمہ کا مرض کی تھیلیوں میں خرابی سے پیدا ہوتا ہے، جو کہ دب جاتی ہیں، اور اس سے سانس کے اخراج اور اندر ہوا لے جانے کے عمل میں توازن نہیں رہتا اور پھیپھڑوں میں ہوا کی نالیوں اور تھیلیوں میں کثافت پیدا ہو جاتی ہے، جس سے ہوا کا اخراج طویل اور مشکل ہو جاتا ہے۔
موجودہ دور کی یہ عام بیماری ہے جسکا بچے بوڑھے اور نوجوان شکار ہیں۔ ہمارے ملک میں لاکھوں افراد اس بیماری کا شکار ہیںاور سب سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ دواؤں سے اس بیماری کا مطلق علاج نہیں ہوتا۔ جبکہ پاکستان اور انڈیا جیسے الودگی زدہ ملکوں مٰیں روزانہ ایسے مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔
انڈیا انسٹیٹیوٹ آف یوگا ،پٹنہ میں ہمیں اس بیماری کے علاج میں بہت حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
ہمیں معلوم ہوا کہ چندماہ کے باقاعدہ یوگا سےمرد اور خواتین دونوں یکساں فائدہ حاصل ہوا اور دوبارہ یہ بیماری لوٹ کر نہ آئی۔ دمہ کے علاج بذریعہ یوگا میں ان باتوں کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔
١۔ پرانیامہ کی باقاعدہ مشق
٢۔ مناسب خوراک کا استعمال
٣۔ کچھ اصولوں اور مشوروں پر اچھی طرح عمل

Advertisement

اگلا صفحہ دیکھیںAMP

واپس مین پیچAMP

Advertisement

Imprint
Responsible for the content:
www.achisite.com
Privacy & Terms of Use:
amp-cloud.de/datenschutz
Mobile website via:
AMP Website Builder
Last AMPHTML update:
24.08.2023 - 22:14:59
Privacy-Data & cookie usage: